اہم خبریں عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات پر میزائل حملے، یمن کے حوثی ‘ذمہ دار’ قرار

جنوری 24, 2022

متحدہ عرب امارات پر میزائل حملے، یمن کے حوثی ‘ذمہ دار’ قرار

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کی صبح ابوظبی پر داغے گئے دو میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے.

امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق حملے میں‌کوئی زخمی نہیں‌ہوا.

ریاست کی وزارت دفاع نے بیان میں‌کہا کہ میزائل یمن کے حوثیوں نے داغے تھے اور یہ کہ اپنے دفاع اور ایسے حملوں کے سدباب کے اقدامات کے لیے تیار ہیں.

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ابوظبی پر ڈرون حملےمیں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے.

ان حملوں کا الزام ایران کے حمایت یافتہ یمن کی عسکریت پسند تنظیم حوثی ملیشیا پر لگایا گیا تھا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے