اہم خبریں متفرق خبریں

’کیا مہنگائی سیاسی ناکامی ہے؟‘سوال پر بائیڈن کی صحافی کو گالی

جنوری 25, 2022 < 1 min

’کیا مہنگائی سیاسی ناکامی ہے؟‘سوال پر بائیڈن کی صحافی کو گالی

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے بعد مہنگائی سے متعلق سوال پرٹی وی چینل فاکس نیوز کے صحافی کو بک دی.

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جب رپورٹرز تقریب کے بعد کمرے سے باہر نکل رہے تھے تو فاکس نیوز کے ایک رپورٹر نےامریکی صدر سے سوال کیا کہ ’کیا مہنگائی سیاسی ناکامی ہے؟‘

جو بائیڈن نے کہا کہ ’یہ ایک بہت بڑا اثاثہ ہے۔ مزید مہنگائی۔‘ اور اس کے ساتھ صحافی کو گالی بک دی.
امریکی صدر کو علم نہیں تھا کہ ان کا مائیکرو فون تب تک آن تھا.

کمرے میں موجود ایک رپورٹر نے بتایا کہ وہ شور میں یہ سننے سے قاصر تھے کہ بائیڈن کے الفاظ کیا تھے.

رپورٹر نے کہا کہ ’اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ فاکس کے پیٹر ڈوسی سے مہنگائی کے بارے میں سوال کیے جانے پر صدر نے کیسا محسوس کیا تو آپ کی توجہ اس تقریب کی ویڈیو کی طرف مبذول کرا سکتے ہیں۔‘

پیٹر ڈوسی نے فاکس نیوز کو بتایاکہ ان کو اس بات کا یقین نہیں آیا. تاہم ان کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن نے انہیں ایک گھنٹے بعد فون کر کے کہا کہ ’دوست، ایسا کچھ بھی ذاتی نوعیت کا نہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے