اہم خبریں متفرق خبریں

کترینا کیف کا سستا فیشن اچھی خبر کیوں بن گیا؟

جنوری 26, 2022

کترینا کیف کا سستا فیشن اچھی خبر کیوں بن گیا؟

انڈین فلم انڈسٹری بالی وڈ کی اداکارہ کترینا کیف نے شادی کے بعد مالدیپ میں سستا فیشن اپنا کر خود کو خبروں میں رکھا ہے۔

اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق اداکارہ نے مالدیپ میں جو بِکنی پہنی اس کی قیمت صرف دس ہزار انڈین روپے ہیں۔

مالدیپ میں ایک برانڈ کے کمرشل یا اشتہار کے لیے جانے والی اداکارہ نے انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کی ہیں اور لوگوں کو ساحل سمندر پر پہنے جانے کے لیے بہترین لباس کے بارے میں ٹِپس دی ہیں۔

فیشن کو ماحول دوست اور اخلاقی بنانے کی مہم دنیا میں پروان چڑھ رہی ہے جس میں سمندر کو فاضل مواد سے صاف رکھنا شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کترینا کیف نے جو لباس پہنا وہ نیون سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ کپڑا یا فیبرک سمندر سے اکھٹے کیے گئے فضلے سے بنایا جاتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے