اہم خبریں پاکستان

راوی اربن پراجیکٹ نیا شہر ہے عدالت کو درست نہیں بتایا گیا: وزیراعظم

جنوری 28, 2022 < 1 min

راوی اربن پراجیکٹ نیا شہر ہے عدالت کو درست نہیں بتایا گیا: وزیراعظم

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیے گئے منصوبے کے بارے میں کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ راوی اربن پراجیکٹ پر کسی کو غلط فہمی ہے کہ یہ ہاؤسنگ سوسائٹی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ لاہور میں ایک نیا شہر ہے۔

جمعے کو لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ حکومت کے وکلا نے عدالت میں راوی اربن منصوبے کو درست انداز میں پیش نہ کیا ہو۔

وزیراعظم کے مطابق ’اب اس کو سپریم کورٹ میں درست انداز میں پیش کریں گے۔‘

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ عدالتوں کی بہت عزت کرتے ہیں۔

خیال رہے 25 جنوری کو لاہور ہائیکورٹ نے ریور راوی پراجیکٹ کو کالعدم قرار دیتے پنجاب حکومت کو پانچ بلین قرضہ فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں تھا کہ ریور راوی پراجیکٹ پر فوری کام روک دیا جائے۔

عدالت نے ریور راوی پراجیکٹ کے لیے ایک لاکھ سات ہزار ایکڑ زرعی اراضی ایکوائر کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جبکہ روڈا اتھارٹی کی متعدد شقیں آئین سے متصادم قرار دیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ’ماسٹر پلان مقامی حکومت کے تعاون کے بغیر بنایا گیا، زرعی اراضی قانونی طور پر پر ہی ایکوائر کی جا سکتی ہے۔‘

عدالتی فیصلے کے مطابق 1894 قانون کے خلاف ورزی کر کے زمین ایکوائر کی گئی، کلکٹر زمین ایکوائر کرنے میں میں قانون پر عمل کرنے میں ناکام رہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ روڈا ایکٹ اتھارٹی پنجاب حکومت سے لیا گیا قرضہ واپس کرے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے