عدلیہ کو تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت: وزیر اطلاعات
پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگز میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
اتوار کو ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئے چیف جسٹس جب حلف لیں گے تو انھیں اس چیلنج کا سامنا ہو گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ وزیر قانون فروغ نسیم کا سوال اہم ہے کہ اگر جج صاحبان اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں تو پھر سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے؟۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی سپریم کورٹ نے 45 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف شروع کی گئی کارروائی کے خاتمے کی وجوہات جاری کی تھیں۔

