بہن بھائی چھ لاکھ یورو کیسے باہر لے جاتے پکڑے گئے؟
Reading Time: < 1 minuteکسٹمز اور ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے دبئی جانے والے بہن بھائی کے بیگ سے چھ لاکھ 16 ہزار یورو برآمد کر کے حراست میں لے لیا۔
حکام کے مطابق ملزمان عبید صدیقی اور اقصیٰ صدیقی کراچی ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل سے بیرون ملک جا رہے تھے جب شبے پر ان کے سامان کی چیکنگ کی گئی۔
ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق مسافروں کے پاس موجود بیگ سے غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جس کی مالیت پاکستانی روپے میں 12 کروڑ ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیر خزانہ شوکت عزیز کی جانب سے خراج تحسین بھی شامل کیا گیا ہے جو انہوں نے کسٹمز اور ایئرپورٹ سکیورٹی کے اہلکاروں کو سمگلنگ کی اس کوشش کو روکنے پر پیش کیا۔
Array