اہم خبریں متفرق خبریں

بہن بھائی چھ لاکھ یورو کیسے باہر لے جاتے پکڑے گئے؟

جنوری 30, 2022

بہن بھائی چھ لاکھ یورو کیسے باہر لے جاتے پکڑے گئے؟

کسٹمز اور ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے دبئی جانے والے بہن بھائی کے بیگ سے چھ لاکھ 16 ہزار یورو برآمد کر کے حراست میں لے لیا۔

حکام کے مطابق ملزمان عبید صدیقی اور اقصیٰ صدیقی کراچی ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل سے بیرون ملک جا رہے تھے جب شبے پر ان کے سامان کی چیکنگ کی گئی۔

ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق مسافروں کے پاس موجود بیگ سے غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جس کی مالیت پاکستانی روپے میں 12 کروڑ ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں وزیر خزانہ شوکت عزیز کی جانب سے خراج تحسین بھی شامل کیا گیا ہے جو انہوں نے کسٹمز اور ایئرپورٹ سکیورٹی کے اہلکاروں کو سمگلنگ کی اس کوشش کو روکنے پر پیش کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے