اہم خبریں پاکستان

ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل، راوی اربن پراجیکٹ پر کام جاری رکھنے کی اجازت

جنوری 31, 2022

ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل، راوی اربن پراجیکٹ پر کام جاری رکھنے کی اجازت

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے پر کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے.

سپریم کورٹ نے کہا کہ جن زمینوں کے مالکان کو ادائیگی ہوچکی ہے ان پر کام جاری رکھا جا سکتا ہے جبکہ جہاں مالکان کو ادائیگی نہیں ہوئی وہاں کام کی اجازت نہیں ہوگی۔

سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے پیر کو فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’جائزہ لیں گے کہ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل بنتی ہے یا نہیں۔‘

خیال رہے کہ 25 جنوری کو لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کو کالعدم قرار دیتے پنجاب حکومت کو پانچ بلین قرضہ فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے