سابق مس امریکہ چیزلے کرسٹ نے خودکشی کیوں کی؟
Reading Time: < 1 minuteسابق مس امریکہ چیزلے کرسٹ نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی جس کے بعد ایک بار پھر ڈپریشن اور ذہنی صحت کا مسئلہ سوشل میڈیا پر زیربحث ہے۔
چیزلے کی فیملی نے ان کی موت کی تصدیق کی جبکہ پولیس کے مطابق انہوں نے 60 منزلہ عمارت کے اپنے اپارٹمنٹ سے کودنے سے قبل خودکشی کا نوٹ بھی لکھا۔
30 سالہ چیزلے نے نوٹ میں اپنی والدہ کو مخاطب کیا ہے تاہم اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں.
اپنی موت سے چند گھنٹے قبل چیزلے نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ’امید ہے یہ دن آپ کی زندگی میں سکون اور امن لائے۔‘
نیویارک پولیس کے مطابق صبح اطلاع ملی کہ 60 منزلہ اونچی عمارت سے ایک خاتون نے چھلانگ لگائی ہے، وہاں پہنچنے پر خاتون کی شناخت چیزلے کرسٹ کے نام سے ہوئی۔
We are devastated to learn about the loss of Miss USA 2019 Cheslie Kryst. She was one of the brightest, warmest, and most kind people we have ever had the privilege of knowing. Our entire community mourns her loss, and our thoughts and prayers are with her family right now. pic.twitter.com/fuJHXeMnHa
— Miss Universe (@MissUniverse) January 31, 2022
چیزلے کرسٹ نے 2019 میں مس ورلڈ کا خطاب حاصل کیا تھا۔ انہوں نے انٹرٹیمنٹ ویب سائٹ ’ایکسٹرا ٹی وی‘ میں نمائندے کے طور پر بھی کام کیا۔
چیزلے نے یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولینا سے گریجویشن کے بعد قانون اور ایم بی اے کی ڈگری ویک فاریسٹ یونیورسٹی سے حاصل کی تھی۔
Such incredibly sad news about #CheslieKryst
Depression creates deep despair & an overwhelming illusion that there’s no way forward in life
Remember: looking good & doing good things doesn’t = feeling/thinking “good”
Check on YOU, too
National Suicide Hotline: 800-273-8255 pic.twitter.com/913b4ZVAnY
— Be A King (@BerniceKing) January 31, 2022
کرسٹ کے پاس دو ریاستوں میں پریکٹس کرنے کا لائسنس بھی تھا اور وہ بحیثیت وکیل امریکہ کے نظام عدل میں اصلاحات لانے کے لیے بھی کوشاں رہیں۔