اہم خبریں پاکستان

عدالت میں اداکارہ میرا کی اپیل مسترد، عتیق الرحمان کی بیوی قرار

فروری 1, 2022 < 1 min

عدالت میں اداکارہ میرا کی اپیل مسترد، عتیق الرحمان کی بیوی قرار

Reading Time: < 1 minute

لاہور کی ایک عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا ہے۔

سیشن کورٹ نے ادکارہ میرا کا عتیق الرحمان سے نکاح نامہ بھی درست قرار دیا ہے.

عدالت نے اداکارہ میرا کی اپیل مسترد کرتے ہوئے فیملی کورٹ کا عتیق الرحمان کو اداکارہ میرا کا شوہر قرار دینے کا فیصلہ درست قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ ’میرا شادی شدہ ہیں اور عتیق الرحمان ان کے شوہر ہیں۔‘

اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

ان کا موقف تھا کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس عتیق الرحمان کو ان کا شوہر قرار دیا ہے جبکہ ان کا کبھی نکاح نہیں ہوا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’عتیق الرحمان نے شوٹنگ کی تصاویر فیملی کورٹ میں پیش کر کے عدالت کو گمراہ کیا لہذا عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔‘

ایڈیشنل سیشن جج مظہر حسین نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا اور ادکارہ میرا کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے فیملی کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیا۔
اس سے قبل فیملی کورٹ نے بھی میرا کا نکاح نامہ درست قرار دیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے