اہم خبریں پاکستان

سوشل میڈیا پر ججز کو سکینڈلائز کرنے والوں کے خلاف کچھ کرنا ہوگا: سپریم کورٹ

فروری 1, 2022

سوشل میڈیا پر ججز کو سکینڈلائز کرنے والوں کے خلاف کچھ کرنا ہوگا: سپریم کورٹ

پاکستان کی سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو سکینڈلائز کیا جاتا ہے جس کے خلاف کچھ کرنا پڑے گا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ’ججز کو سکینڈلائز کرنا غیر قانونی، غیر اخلاقی، غیر مہذب اور غیر آئینی بھی ہے۔‘

انھوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’مسٹر احسن بھون ہم اس کے لیے بار سے مدد مانگیں گے، میں دہرا رہا ہوں کہ بار سے مدد مانگیں گے۔‘

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ’جج حضرات اپنی اصلاح کرتے ہیں اسی لیے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں اقلیت اکثریت میں بدلی۔ عدالتی فیصلے کےخلاف سوشل میڈیا پر طوفان برپا گیا۔ اس کا راستہ روکنا ہوگا۔‘

سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس گلزار احمد کے اعزاز میں ہونے والے فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے تمام 16 ججز، اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، وکلا اور ججز کے اہل خانہ شریک ہوئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے