اگلے پانچ سال ملک میں زیادہ پیسہ نہیں آ سکتا: عمران خان
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے پانچ سال ملک میں اتنا پیسہ نہیں آ سکتا کہ سرکاری ہسپتالوں کو بہتر بنا سکیں اس لیے ہیلتھ کارڈ کا نظام لائے جس کے تحت شہری نجی ہسپتالوں میں علاج کرا سکتے ہیں۔
منگل کو وزیراعظم عمران خان نے بہالپور میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ تنقید جمہوریت کا حسن ہوتی ہے، صحافی اور تجزیہ نگار تنقید ضرور کریں لیکن اس میں توازن رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض عناصر حکومت کو نااہل قرار دیتے ہیں، لیکن نااہل حکومت دنیا کی معیشتوں میں تیسری پوزیشن پر کیسے آ گئی؟
وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی جریدوں میں پاکستانی معیشت پر مثبت تبصروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مستند میگزین اکانومسٹ نے تین سال میں کورونا کے دوران پاکستان کی پالیسیوں کو دنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شمار کیا ہے۔
Array