بلدیاتی الیکشن میں مداخلت، صوبائی وزیر شاہ محمد خان پانچ سال تک نااہل
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان کو پانچ سال تک عوامی عہدے کے لیے نااہل کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔
ڈی نوٹیفیکیشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے آرڈر کے بعد کیا گیا جس میں اُن کو بلدیاتی الیکشن میں انتخابی عملے کو یرغمال بنانے کے جرم کا مرتکب پایا گیا۔
شاہ محمد خان پی کے 98 بنوں سے منتخب ہوئے تھے۔
شاہ محمد خان ایسے پہلے رکن اسمبلی ہیں جن کو بلدیاتی انتخابات میں انتخابی عملے کو یرغمال بنانے کے جرم میں الیکشن کمیشن نے سزا سنائی ہے۔
Array