اہم خبریں پاکستان

بلدیاتی الیکشن میں مداخلت، صوبائی وزیر شاہ محمد خان پانچ سال تک نااہل

فروری 1, 2022

بلدیاتی الیکشن میں مداخلت، صوبائی وزیر شاہ محمد خان پانچ سال تک نااہل

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان کو پانچ سال تک عوامی عہدے کے لیے نااہل کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔

ڈی نوٹیفیکیشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے آرڈر کے بعد کیا گیا جس میں اُن کو بلدیاتی الیکشن میں انتخابی عملے کو یرغمال بنانے کے جرم کا مرتکب پایا گیا۔

شاہ محمد خان پی کے 98 بنوں سے منتخب ہوئے تھے۔

شاہ محمد خان ایسے پہلے رکن اسمبلی ہیں جن کو بلدیاتی انتخابات میں انتخابی عملے کو یرغمال بنانے کے جرم میں الیکشن کمیشن نے سزا سنائی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے