اہم خبریں پاکستان

بلوچستان میں فوج کی چوکیوں پر حملے: 12 اہلکار، 15 دہشت گرد ہلاک

فروری 3, 2022 < 1 min

بلوچستان میں فوج کی چوکیوں پر حملے: 12 اہلکار، 15 دہشت گرد ہلاک

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے اضلاع نوشکی اور پنجگور میں فوج کے کیمپوں پر رات گئے حملوں کو ناکام بنانے کا دعوی‌کیا گیا ہے جن میں 15 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 12 فوجی اہلکار مارے گئے۔

پاکستان کی فوج نے حملے کو ناکام بنانے جبکہ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے بڑی تعداد میں نقصان پہنچانے کا دعوی کیا ہے.

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’ہم اپنی بہادر افواج کو سلیوٹ کرتے ہیں، جنہوں نے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا۔‘

قبل ازیں جمعرات کی صبح میڈیا کو جاری کیے ایک ویڈیو بیان میں وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایاکہ ’رات دیر گئے نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں نے ایک بڑا حملہ کیا جس کو ہماری عظیم افواج نے ناکام بنادیا اور نوشکی میں نو دہشتگرد مارے گئے اور فوج کے چارعظیم جوان بھی شہید ہوئے۔‘

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’پنجگور میں چھ دہشت گرد مارے گئے اور پنجگور سے بھی اور نوشکی سے بھی دہشتگردوں کو گردوں کو باہر دھکیل دیا گیا۔‘

وزیرداخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے پنجگور میں چار، پانچ شدت پسندوں کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے