اہم خبریں متفرق خبریں

بول نیوز بنام جیو نیوز، ہائیکورٹ میں مقدمے کی سماعت

فروری 7, 2022

بول نیوز بنام جیو نیوز، ہائیکورٹ میں مقدمے کی سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ کسی بھی شہری کو دوسرے شہری کو غدار کہنے کا حق نہیں جب تک ریاست اس کے خلاف ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ الزام ثابت نہ کر دے۔

پیر کو جیو ٹی وی کے حق میں دیے گئے پیمرا کے فیصلے پر بول ٹی وی کی اپیل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بول نیوز کے وکیل سے پوچھا کہ کیا کوئی کسی کو غدارِ وطن کہہ سکتا ہے؟
‏ بول نیوز کے وکیل نے جواب دیا کہ ان کے چینل نے کسی کو غدار نہیں کہا۔

‏الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے وکیل نے بتایا کہ بول نیوز نے جیو نیوز کو غدار کہنے کا پیمرا کے سامنے دفاع کیا۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ پیمرا کتنا جرمانہ عائد کر سکتا ہے؟
‏عدالت کو بتایا گیا کہ دس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

مقدمے کی سماعت بول نیوز کے وکیل کی درخواست پر جمعرات تک ملتوی کر دی گئی.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے