اہم خبریں کھیل

شاہد آفریدی پی ایس ایل سے باہر، مزید کرکٹ کھیل پائیں گے؟

فروری 13, 2022 < 1 min

شاہد آفریدی پی ایس ایل سے باہر، مزید کرکٹ کھیل پائیں گے؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے سپر لیگ (پی ایس ایل) سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اتوار کو ایک ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انجری سے تکلیف بہت بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے وہ لیگ کے باقی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ ویڈیو میرے مداحوں کے لیے ہے۔ میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جس طرح میرے پورے کیریئر میں انہوں نے میری سپورٹ کی ہے۔ میرے فینز بالکل اسی طرح ہیں جس طرح میری فیملی میرے لیے اہم ہے۔‘

شاہد آفریدی نے کہا کہ ’میں پی ایس ایل کو اچھے نوٹ پر ختم کرنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن میری کمر کی انجری بہت پرانی ہے۔ میں پندرہ سولہ سال سے اسی انجری کے ساتھ کھیل رہا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’وہ انجری اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ اس کی وجہ سے میرے گھٹنوں اور پاؤں کی انگلیوں تک میں درد ہوتا ہے.

’اور اس درد کو میں بہت مشکل سے برداشت کر تا چلا آ رہا ہوں۔‘

آفریدی نے کہا کہ وہ چاہ رہے تھے کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کریں لیکن اب برداشت کی ہمت ختم ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں آپ سب فینز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میں فینز کی وجہ سے ہی یہ آخری پی ایس ایل کھیلنا چاہ رہا تھا۔ لیکن میں دو تین ماہ میں بہتر ہو کر آؤں گا کیونکہ آگے کے پی ایل بھی ہے۔‘

شاہد آفریدی نے کہا کہ ’پھر کسی لیگ میں اپنے فینز کے سامنے دوبارہ آؤں گا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے