اہم خبریں پاکستان

وزیراعظم کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ، ن لیگی کارکن گرفتار

فروری 15, 2022 < 1 min

وزیراعظم کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ، ن لیگی کارکن گرفتار

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے وزیراعظم کے خلاف ٹرینڈ چلانے کے الزام میں اپوزیشن جماعت ن لیگ کے ایک کارکن کو حراست میں لیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صابر ہاشمی کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف ٹرینڈ چلانے پر صابر ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ہے۔

قبل ازیں صابر محمود ہاشمی کی گرفتاری سامنے لانے سے پہلے سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے دعوی کیا تھا کہ انہیں اغوا کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے صابر محمود ہاشمی کے معاملے پر تبصرے میں اسے ’دن دیہاڑے اغوا‘ قرار دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی دیتا ہے۔ کیا عمران خان کوئی مقدس گائے ہے کہ جس کی لوٹ مار اور ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جا سکتی؟

قانون دان ایمان زینب مزاری نے صابر محمود ہاشمی کے معاملے پر تبصرے میں لکھا کہ ’پیکا کی دفعہ 20 کے تحت ایک مقدمے میں ضمانت ملنے کے باوجود صابر محمود ہاشمی کو آج اغوا کر لیا گیا ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے