اہم خبریں کھیل

الیکس ہیلز پاکستان سپر لیگ چھوڑ گئے، عماد وسیم پر جرمانہ عائد

فروری 15, 2022 < 1 min

الیکس ہیلز پاکستان سپر لیگ چھوڑ گئے، عماد وسیم پر جرمانہ عائد

Reading Time: < 1 minute

انگلش کرکٹر الیکس ہیلز نے پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز کھیلنے سے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر معذرت کر لی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے اوپننگ بلے باز کے لیگ چھوڑ کر واپس جانے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عماد وسیم پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے اکیسویں میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی کنگز کے اسپنر عماد وسیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

میچ کے پہلے اوور میں رحمان اللَّه گرباز کو آؤٹ کرکے نامناسب ردعمل ظاہر کرنے پر عماد وسیم پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

سپنر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے