اہم خبریں پاکستان

نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دیناغلطی تھی: عمران خان

فروری 18, 2022 2 min

نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دیناغلطی تھی: عمران خان

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینا بہت بڑی غلطی تھی۔

جمعے کو پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو این آر او نہیں ملے گا۔ ’جیسا این آر او وہ جنرل مشرف سے لے کر گئے تھے۔‘

عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ جب تک نواز شریف ملک کی دولت واپس نہیں کر دیتے تب تک انہیں این آر او نہیں  ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک وہ زندہ ہیں ان لوگوں کا پیچھا کرتے رہیں گے جنہوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے۔

عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کا نام لیے بغیر کہا کہ موجودہ اسمبلی 30 سال میں پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر سولر پر چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے ڈرے ہوئے ہیں، انہوں نے جو کچھ بھی کرنا ہے اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عمران خان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کہتی ہیں کہ ان کے پاس ٹیپس ہیں۔

’پہلے جج ارشد ملک کی ٹیپ لائی گئی اب کہتی ہیں کہ سابق چیف جسٹس کی ٹیپ بھی ان کے پاس ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ سیاست دان ٹیپس نہیں بناتے بلکہ ایسے کام مافیاز کرتے ہیں۔

عمران خان نے ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں انہوں نے تاریخی ترسیلات زر بھجوائیں۔

’اب اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا گیا ہے، اور وہ اگلے الیکشن میں ووٹ ڈالیں گے۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک سے باہر کچھ نہیں اس لیے امریکہ اور مغربی ملکوں کا دباؤ قبول نہیں کرتے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے