اہم خبریں پاکستان

سوشل میڈیائی تنقید کو ناقابل ضمانت جرم بنانا جمہوریت کے منافی: انسانی حقوق کمیشن

فروری 20, 2022 < 1 min

سوشل میڈیائی تنقید کو ناقابل ضمانت جرم بنانا جمہوریت کے منافی: انسانی حقوق کمیشن

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں انسانی حقوق کے کمیشن (ایچ آر سی پی) نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حکومت اور ریاست پر تنقید کرنے کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کا مجوزہ قانون جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

اتوار کو ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ایک بیان میں کہا کہ ’ریاست پر آن لائن تنقید پر قید کی سزا کو دو سے بڑھا کر پانچ برس کرنے اور اسے ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کا مجوزہ قانون جمہوریت کے منافی ہے۔‘

ایچ آر سی پی کے مطابق ’یہ مجوزہ قانون حکومت اور ریاست سے اختلاف اور ان پر تنقید کرنے والی آوازوں کو خاموش کرانے کے لیے استعمال ہو گا۔‘

واضح رہے کہ سنیچر کو وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر گندی مہم چلانے والوں کو اب ڈرنا چاہیے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے