روس سے جنگ کا خطرہ، یوکرینی شہری بھی لڑنے کو تیار
یوکرین کی 38 سالہ الیزا کو سپورٹس شوٹنگ کا شوق رہا اور پھر اس نے مقامی دفاعی یونٹ میں تربیت بھی حاصل کی مگر کبھی سوچا نہ تھا کہ ایک دن اصل جنگ بھی لڑنا پڑے گی۔
خبر ایجنسی روئٹرز سے گفتگو میں الیزا کا کہنا تھا کہ وہ اب اس تربیت کو روس کے خلاف لڑنے کے لیے استعمال کریں گی اگر یوکرین پر حملہ کیا گیا۔
روسی حملے کے خطرے کے خدشے کے شکار ہزاروں یوکرینی عام شہری اپنی ملازمتوں کے ساتھ اب دفاعی لڑائی کی تربیت بھی حاصل کر رہے ہیں۔
الیزا جو اس وقت یوکرین کے دارالحکومت میں دفتری ملازمت کر رہی ہیں سمجھتی ہیں کہ اُن کو اب فوجی تربیت کام آئے گی۔

