پشاور کی امام بارگاہ میں دھماکہ، 30 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteپشاور کی امام بارگاہ میں دھماکے سے کم از کم 30 افراد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کوچہ رسالدار کے علاقے میں واقع امام بارگاہ میں حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کی اور بعد ازاں دھماکہ کیا گیا۔
پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق دھماکے میں50 سے زائد زخمی جبکہ 30 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ترجمان محمد عاصم کے مطابق زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔
ترجمان کے مطابق ایل آر ایچ میں ریڈ الرٹ اضافی طبی عملے کو بلایا گیا ہے۔
Array