اہم خبریں پاکستان

اسلام آباد، راولپنڈی میں دو خواتین سمیت پانچ افراد قتل

مارچ 8, 2022 < 1 min

اسلام آباد، راولپنڈی میں دو خواتین سمیت پانچ افراد قتل

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ، اس کے کولیگ، سسر اور سالے کو قتل کر دیا ہے جبکہ راولپنڈی میں شوہر نے بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا.

اسلام آباد میں فائرنگ کا واقعہ تھانہ آبپارہ کے علاقہ جی سکس میں میں پیش آیا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم رحیم نے پہلے اپنی بیوی جو کہ نرس ہے اور اس کے سٹاف پر فائرنگ کی جس سے دونوں کی موت واقع ہو گئی۔ جس کے بعد ملزم نے گھر جا کر اپنے سسر اور سالے پر بھی فائرنگ کی جس سے دونوں موقع پر ہلاک ہو گئے۔

مرنے والے افراد کی شناخت شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیز الرحمان اور نعیم اختر کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرتے ہوئے دیکھ کر ایک محلے دار نے ملزم پر بھی فائر کیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے سینیئر افسران نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش عمل جاری ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ملزم شہباز کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ مقتولہ زینہ کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے