روہت شرما کے چھکے نے تماشائی کی ناک توڑ دی
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کے شہر بنگلور میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انڈین بلے باز روہت شرما کے سری لنکا کے خلاف لگائے گئے ایک چھکے نے سٹیڈیم میں موجود ایک تماشائی کی ناک توڑ دی ہے۔
سری لنکا کے بائیں ہاتھ سے تیز گیندیں کرنے والے وشوا فرنیڈو کی ایک گیند پر روہت شرما نے زوردار چھکا لگایا تو بال تماشائیوں کے درمیان گری۔
سٹیڈیم میں موجود ابتدائی طبی امداد دینے والے ایک اہلکار کے مطابق گیند لگنے سے نوجوان تماشائی کی ناک پر گہرا زخم آیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسمت ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اجیت بینیدکت ریان نے بتایا کہ 22 سالہ زخمی تماشائی کی ناک پر ٹانکے لگائے گئے جبکہ ایکسرے میں معلوم ہوا کہ ہڈی بھی ٹوٹ گئی ہے۔
Array