پارلیمنٹ حملہ کیس: صدر عارف علوی اور تمام وزرا بری
اسلام آباد میں پارلیمینٹ ہاؤس پر حملہ کر کے باڑ توڑنے کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے صدر عارف علوی، پرویز خٹک ، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، جہانگیر ترین، علیم خان سمیت تمام ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
اسلام آباد میں سال 2014 کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ اور سرکاری ٹی وی پر حملہ کیا گیا تھا۔
فیصلہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے سنایا۔
وزیراعظم عمران خان پہلے ہی اس کیس میں بری ہو چکے ہیں۔
استغاثہ تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد فرینڈلی ہو چکا تھا اور پولیس نے بھی ملزمان کو بری کرنے کی رہورٹ جمع کرائی تھی۔

