پاکستان

پرویز الہیٰ نے نام لیے بغیر جنرل فیض کے بارے میں کیا کہا؟

مارچ 16, 2022

پرویز الہیٰ نے نام لیے بغیر جنرل فیض کے بارے میں کیا کہا؟

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سو فیصد مشکل میں ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کی مہر بخاری کو ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ساڑھے تین برس نیپیاں بدلتے رہے، اب اُن کے پاس 10 دن ہیں وہ محنت کریں اور ایک ایک اتحادی کے پاس جائیں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ ’وزیراعظم عمران خان 100 فیصد مشکل میں ہیں کیونکہ سارے اتحادیوں کا 100 فیصد رجحان اپوزیشن کی جانب ہے۔‘


ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت میں عقل و دانش کا 100 فیصد فقدان نظر آرہا ہے۔ حکومت کے گھبراہٹ اور غصے میں فیصلے سامنے آرہے ہیں۔‘

پرویز الہیٰ نے پشاور سے عمران خان کے لیے مدد کے سوال پر جواب میں کہا کہ کوشش ہو رہی ہے مگر اللہ نے مدد کی اور بہتری آ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بہتری آ گئی تو بندے ایکسپوز ہونا شروع ہو گئے۔

خیال رہے کہ آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی جنرل فیض حمید ان دنوں پشاور کے کور کمانڈر تعینات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’تمام جماعتوں نے ہمیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیش کش کی ہے مگر حکومت نے ابھی تک ایسی پیش کش نہیں کی۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے