رضوان، بابر کی سینچریاں، پاکستان کراچی ٹیسٹ بچانے میں کامیاب
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں نے آسٹریلیا کے مقابلے میں کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں تاریخ رقم کر دی۔
کھیل کے پانچویں اور آخری دن بابر اعظم اور عبداللہ شفیق کی ذمہ دارانہ بلے بازی کے بعد محمد رضوان کی سینچری نے میچ ڈرا کرا لیا۔
میچ جیتنے کے لیے درکار 506 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 443 رنز سکور کیے.
محمد رضوان 104 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے. بابر اعظم نے 196 اور عبداللہ شفیق نے 96 رنز بنائے.
آسٹریلوی بولرز کو کراچی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز کھیل کے اختتامی سیشن میں سبقت حاصل ہو گئی تھی تاہم محمد رضوان نے بہترین حکمت عملی اپنا کر میچ بچا لیا۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم کے 196 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹنے سے آسٹریلیا کے میچ جیتنے کی امیدیں جاگ اٹھی تھیں۔
کھیل کے آخری چند اوورز میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے تین ٹیل اینڈرز کو آؤٹ کرنا تھا۔