عدم اعتماد: تحریک انصاف کے تین ارکان قومی اسمبلی کھُل کر سامنے آ گئے
وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے دوران پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی نے کھل کر اپنے تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
ایم این اے راجہ ریاض نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ان کو خطرہ ہے کہ اس لیے سندھ ہاؤس میں پناہ لی ہے۔
رکن قومی اسمبلی باسط بخاری نے بھی نجی ٹی وی کو اپنی جماعت سے ناراضی کا اظہار کیا۔
پشاور سے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ عمران خان کی 20 کروڑ روپے لینے کی بات پر ان کو افسوس ہوا۔

