حکومت کی تبدیلی کے لیے باہر سے سازش اور کوشش: عمران خان
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف عدم اعتماد کو غیرملکی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ باہر سے خط کے ذریعے دھمکی ملی ہے.
اتوار کی شام اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’باہر سے ہماری حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پیسہ باہر سے آ رہا ہے، لوگ ہمارے استعمال ہو رہے ہیں، زیادہ تر انجانے میں، لیکن کچھ جان بوجھ کے یہ پیسہ استعمال کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہمارے ملک کو ہمارے پرانے لیڈرز کے کرتوتوں کہ وجہ سے دھمکیاں ملتی رہیں۔ ملک کے اندر موجود لوگوں کی مدد سے حکومتیں تبدیل کی جاتی رہیں۔‘
عمران خان کے مطابق ’یہ جو سازش ہوئی ہے اور ہو رہی ہے اس پر بات کرنا چاہتا ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’بھٹو نے جب ملک کو آزاد فارن پالیسی دینے کی کوشش کی، میرے اس سے اختلافات ہوں گے، لیکن مجھے اس کی خودداری پسند تھی۔‘