امام اور بابر کی سینچریاں، پاکستان نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ٹارگٹ حاصل کر لیا
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دی ہے۔
سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلنے کی دعوت پر 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور پہلے حاصل کر لیا۔
یہ پاکستان کی ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے دوسری اننگز میں 329 رنز بنا کر میچ جیتا تھا۔
Array