وزیراعظم کو آرمی چیف کو ہٹانے سے روکا جائے، رات کو ہائیکورٹ میں درخواست
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ہائیکورٹ کے دروازے کھول دیے گئے ہیں اور درخواست دائر کی گئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو آرمی چیف جنرل باجوہ کو عہدے سے ہٹانے سے روکا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ عدالت پہنچ گئے ہیں۔
درخواست عدنان اقبال نامی وکیل نے دائر کی.
اس دوران وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو آرمی چیف اور پاکستان کی افواج کی ادارہ جاتی تنظیم کا مکمل ادراک ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق ایسی افواہیں کہ فوج کی قیادت میں تبدیلی کا سوچا بھی جا رہا ہے انتہائی لغو اور بے بنیاد ہیں۔
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ یہ ایک منصوبے کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں حکومت ان افواہوں کی مذمت کرتی ہے اور مکمل تردید کرتی ہے.
Array