پاکستان

پروپیگنڈے سے ملکی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے: آرمی چیف

اپریل 17, 2022

پروپیگنڈے سے ملکی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے: آرمی چیف

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ غلط خبریں اور پروپیگنڈے کے باعث ملکی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے اور بروقت و متفقہ جواب ہی افواہوں کا مؤثر توڑ ہے۔

فوج کے ترجمان کے مطابق اتوار کو لاہور چھاؤنی کے دورے کے موقع پر افسروں سے خطاب کرے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا کہ فوج اپنی طاقت عوام سے اخذ کرتی ہے اس لیے افواج اور عوام کے درمیان خلیج حائل کرنے کی کسی کوشش برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ دشمن قوتیں عرصہ دراز سے اس کام میں سرگرم ہیں مگر کامیاب نہیں ہوں گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حال ہی میں سڑک پر جھگڑے میں زخمی ہونے والے میجر حارث کی عیادت کی۔

’چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ جو لوگ گرفتار ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا۔‘

اس کے علاوہ آرمی چیف نے گیریژن آفیسرز اور ریٹائرڈ فوجیوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے پیشہ ورانہ تیاریوں اور ٹریننگ پر لاہور گیریژن کی تعریف کی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے