پاکستان

اسمبلی سے استعفے، پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن جیت لیا

اپریل 17, 2022

اسمبلی سے استعفے، پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن جیت لیا

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ندیم خان 20772 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے مفتی عبیداللہ نے 18224 ووٹ حاصل کیے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار سعد عمر 3314 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں پول کیے گئے ووٹوں کی شرح ساڑھے 13 فیصد رہی۔

یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے