پریانتھا کمار ا قتل کیس میں 88 افراد پر جرم ثابت، سخت سزائیں
Reading Time: < 1 minuteسیالکوٹ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو قتل اور لاش کو جہانےکے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے چھ افراد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت جبکہ 9 کو عمر قید کی سزا دی ہے.
پیر کی شام کو سنائے گئے فیصلے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک مجرم کو پانچ سال قید جبکہ 72 مجرمان کو دو دو سال قید کی سزائیں دیں.
عدالت نے ایک ملزم کو بری بھی کیا۔
فیصلہ انسداد دہشتگری عدالت گوجرانوالہ کی جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔
خیال رہے گزشتہ سال دسمبر میں سیالکوٹ کے وزیرآباد روڈ پر ایک نجی فیکٹری کے ورکرز نے توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن مینیجر کو تشدد سے قتل کر کے اس کی لاش کو آگ لگا دی تھی۔
Array