جاپان سے شکست، پاکستان ہاکی ورلڈکپ کوالیفائی دوڑ سے باہر
Reading Time: < 1 minuteانڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں انڈیا کے انڈونیشیا کو صفر کے مقابلے میں 16 گولز سے ہرانے کے بعد پاکستان ایشیا کپ کے اگلے مرحلے سے باہر ہوا وہی اگلے برس انڈیا میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کی کوالیفائنگ کی دوڑ سے بھی باہر ہو گیا ہے۔
جمعرات کو ہونے والے میچ میں انڈیا کی فتح کے ساتھ پاکستان چار ملکی ایشیا کپ میں تیسری پوزیشن پر چلاگیا.
قبل ازیں اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دے دی تھی۔
پاکستان نے تین میچوں میں سے صرف ایک انڈونیشیا کو ہرا کر جیتا جبکہ انڈیا کے ساتھ میچ برابر رہا.
Array