قیمتیں بڑھنے کی افواہ، اسلام آباد کے پیٹرول پمپس پر ٹریفک جام
Reading Time: < 1 minuteقیمتیں بڑھنے کی افواہ پھیلنے پر اسلام آباد کے پیٹرول پمپس پر ٹریفک جام ہو گیا اور سینکڑوں صارفین گاڑیاں اور موٹر سائیکل قطاروں میں کھڑی کر کے انتظار کرنے لگے۔
ادھر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جا رہی ہیں۔
بیان میں ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرول پمپس پرسپلائی یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔
سوشل میڈیا پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی افواہوں کے بعد مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پرشہریوں کارش لگ گیا اور کچھ پمپس نے گاڑیوں کی طویل قطاروں کے باعث ایندھن کی فراہمی روک دی۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں نے پری بجٹ سمینار میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔