بابر اعظم کی سینچری، ملتان ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست
Reading Time: < 1 minuteملتان میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
خوشدل شاہ کی برق رفتار اننگز کی بدولت پاکستان نے 306 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار سینچری سکور کی۔
محمد رضوان اور امام الحق نے نصف سینچریاں سکور کیں.
بدھ کو ملتان میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔
اوپنر شئی ہوپ نے شاندار سینچری سکور اور 127 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
Array