ویسٹ انڈیز کو دوسرے میچ میں شکست، پاکستان کی سیریز میں جیت
Reading Time: < 1 minuteپاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
جمعے کو دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 276 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم مہمان ٹیم 33 ویں اوور میں 155 رنز بنا آل آؤٹ ہو گئی۔
ملتان میں ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئےمقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔
فخر زمان نے17، امام الحق 72 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان بابر اعظم نے 77 رنز سکور کیے۔
محمد رضوان نے 15، محمد حارث نے چھ، محمد نواز نے تین، شاداب خان نے 22 اور خوشدل شاہ نے بھی 22 رنز بنائے۔
شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوورز میں چھ گیندوں پر 15 رنز سکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کے ساتھ محمد وسیم نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 13 گیندوں پر 17 رنز سکور کیے۔
یاد رہے کہ بدھ کو ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔