انگلش بلے باز بے قابو، ایک روزہ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ
Reading Time: < 1 minuteمحدود اوورز کے میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کے خلاف نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے.
جمعے کو ون ڈے میں پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
دورہ نیدرلینڈز کے دوران ایمسٹیلوین میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ، ڈیوڈ ملان اور جوز بٹلر نے سینچریاں سکور کیں۔ لیام لیونگ سٹون نے 22 گیندوں پر 66 رنز بنائے۔
فل سالٹ 122 اور ڈیوڈ ملان نے 125 رنز کی اننگز کھیلی، جوز بٹلر نے 70 گیندوں پر 162 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
ان کی اننگز میں 14 چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے پیٹر سیلار نے دو، شین سنیٹر اور لوگان وین بیک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
Array