کھیل

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت بحال کر دی

جولائی 1, 2022 < 1 min

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت بحال کر دی

Reading Time: < 1 minute

فٹبال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت بحال کر دی ہے۔

فیفا نے اپریل 2021 میں پی ایف ایف کے معاملات میں ’تھرڈ پارٹی کی بلاجواز مداخلت‘ پر پاکستان کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

فیفا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیفا کونسل کے بیورو نے 29 جون 2022 کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ممبرشپ معطلی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ ممبرشب معطل کرنے کا فیصلہ اس رپورٹ کی وصولی کے بعد کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی نے پی ایف ایف کے دفاتر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اس کی مالیات کو منیج کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

فیفا نے نارمیلائزیشن کمیٹی کے مینڈیٹ میں بھی 12 ماہ کی توسیع کی بھی منظوری دے دی ہے۔

خیال رہے اپریل 2021 میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ممبرشپ کو اس وقت معطل کیا گیا جب ایک گروپ نے پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کیا۔

فیفا نے اس وقت کہا تھا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

فیفا نے کہا تھا کہ کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت فیفا قواعد وضوابط کے تحت قابل قبول نہیں ہے۔ فیفا کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال ہیڈ کوارٹر پر قبضہ فیفا کے قواعد وضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے