اہم خبریں متفرق خبریں

نامعلوم افراد سرگرم، جلسے سے قبل عمران خان کے خلاف بینرز آویزاں

جولائی 2, 2022 2 min

نامعلوم افراد سرگرم، جلسے سے قبل عمران خان کے خلاف بینرز آویزاں

Reading Time: 2 minutes

اسلام آباد میں جلسے سے قبل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بینرز آویزاں کیے گئے جن کو پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے اتار دیا۔

سنیچر کی صبح سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مری روڈ پر لگائے گئے بینرز کو پی ٹی آئی کے کارکنان نے اتار دیا۔

بینرز اتار کر پی ٹی آئی کارکنان نے مقامی لیڈر کے گھر منتقل کیے گئے۔

بینرز گزشتہ شب مری روڈ پر لگائے گئے تھے۔

عمران خان نے پریڈ گراؤنڈ جلسہ سے قبل راولپنڈی سے ریلی کی قیادت کا اعلان کر رکھا ہے ۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ بینرز لگانے والی کمپنی کے تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق کمپنی کو بینرز آویزاں کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا۔

زیر حراست افراد کو تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ زیر حراست افراد سے بینرز لگوانے والے شخص بارے پوچھ گچھ کی گئی۔

عمران خان کے خلاف بینرز لگانے کے بعد پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ عمران خان کے خلاف پمفلٹ مری روڈ پر پھینکے گئے

پمفلٹ پھینکنے والے افراد سفید گاڑی پر سوار تھے۔ پمفلٹ تقسیم کرنے والے موقع سے غائب ہو گئے۔

قبل ازیں اسلام آباد میں عمران خان کی پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے دعوی کیا تھا کہ جلسے کے لیے لگائے گئے اُن کے بینرز انتظامیہ نے ہٹا دیے ہیں۔

بینرز لگانے کے لیے کسی بھی شہر کی میونسپل ایڈمنسٹریشن سے اجازت نامہ لینا ضروری ہوتا ہے اور تشہیر کے لیے رقم بھی ادا کی جاتی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے