اہم خبریں پاکستان

مون سون کی طوفانی بارشیں، پاکستان میں رواں ہفتے سیلاب کا خدشہ

جولائی 5, 2022 < 1 min

مون سون کی طوفانی بارشیں، پاکستان میں رواں ہفتے سیلاب کا خدشہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے مختلف شہروں میں پیر سے شروع ہونے والی بارشوں کے باعث کئی شہروں میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مسلسل بارش ہوگی۔

منگل کو محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک مون سون کا سائیکل اپنے معمول سے کچھ دن پہلے داخل ہو گیا تھا جس کے بعد وقفے وقفے سے ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد میں منگل کو علی الصبح طوفانی بارش کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جس کی وجہ سے شہریوں کو سفر میں مشکلات کا سامنا رہا۔

محکمہ موسمیات نے آج لاہور، کراچی، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

موسمیات کے ماہر ڈاکٹر حنیف نے ٹویٹ کیا کہ ’اسلام آباد، پنڈی، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، کوٹلی، وادی نیلم، مظفرآباد اور جی ٹی روڈ کے اطراف کے علاقوں میں آئندہ  دو سے تین گھنٹوں میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ کام یا سفر پر نکلتے وقت محتاط رہیں۔‘

پیر کو صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف حصوں میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف حادثات کے باعث کم از کم چھ افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی ہوگئے اور پانچ افراد اب تک لاپتہ ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے