نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف 24 گھنٹے بعد نانگا پربت پر نظر آ گئے
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نانگا پربت سے واپس اترتے ہوئے نظر آ گئے ہیں.
ان کو ساتھی کوہ پیما کے ہمراہ بیس کیمپ سے دیکھا گیا ہے.
قبل ازیں رابطہ کھو دینے پر ان کے والد نے بیٹے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی اپیل کی تھی۔
کوہ پیما کے والد کاشف سلمان کے مطابق شمالی علاقوں کی بلند و بالا برف پوش چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کے بعدبدھ کی صبح واپس اترتے ہوئے شہروز پھنس گئے اوران کا رابطہ منطقع ہو گیا تھا.
ایک ویڈیو بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مدد کی اپیل کرتے ہوئےکاشف سلمان نے کہا تھا کہ شہروز کاشف کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے۔
کاشف سلمان کا کہنا تھا کہ ’میرا بیٹا نانگا پربت پر 7350 میٹر بلندی پر تھا جب بدھ کی صبح ساڑھے سات بجے اُس سے آخری رابطہ ہوا تھا۔‘
شہروز کاشف کے والد نے کہا کہ ابھی تک نانگا پربت کے بیس کیمپ میں ریسکیو کے لیے کوئی نقل و حرکت نہیں ہوئی اور مستقبل قریب بھی میں اس کا امکان نہیں۔
شہروز کاشف نے منگل کی صبح ہی نانگا پربت کی چوٹی سر کی تھی اور ان کے والد کے مطابق واپسی کے سفر کے دوران وہ کیمپ فور سے ذرا آگے راستہ بھول جانے کے سبب پھنس گئے۔