آئندہ بھی ایسے بچوں کو تھپڑ ماروں گی: ٹی وی رپورٹر
Reading Time: < 1 minuteسوشل میڈیا پر بچے کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سے مشہور ہونے والی ٹی وی رہورٹر مائرہ ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ آئندہ بھی کسی بدتمیزی پر لوگوں کو تھپڑ ماریں گی۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ اُن کا تھپڑ کھانے والا لڑکا انٹرویو کے دوران فیملی کو تنگ کر رہا تھا جس کی وجہ سے فیملی پریشان ہو گئی تھی۔
یہ لڑکا انٹرویو کے دوران فیملی کو تنگ کر رہا تھا _جسکی وجہ سے فیملی پریشان ہوگئی تھی__میں نے پہلے پیار سے سمجھایا کے ایسا نہیں کرو مگر سمجھانے کے باوجود یہ لڑکا نہیں سمجھا اور زیادہ ہُلّڑ بازی کررہا تھا_ جس کے بعد مجھے زیب نہیں دیا کہ اسے اور موقع دیکر برداشت کیا جائے ؟ pic.twitter.com/4jmuSsInYg
— Maira Hashmi (@MairaHashmi7) July 11, 2022
مائرہ ہاشمی کے مطابق انہوں نے پہلے پیار سے سمجھایا کہ ایسا نہ کرو مگر سمجھانے کے باوجود وہ نہیں سمجھا اور زیادہ ہُلّڑ بازی کرنے لگا جس کے بعد ان کو زیب نہیں دیا کہ اسے اور موقع دے کر برداشت کیا جائے۔
رپورٹر مائرہ ہاشمی نے کہا کہ ان کے لیے سب کی عزت قابل احترام ہیں چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین، مگر کسی بھی انسان کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ لڑکی دیکھ کر اپنے تمیز کے دائرے سے باہر نکل جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ سب کو لگتا ہے کہ میں نے یہ غلط کیا ہے تو ایسا واقعہ جہاں کہیں بھی دوبارہ ہوگا میں یہ غلطی کروں گی۔