اہم خبریں

ہراسگی کے سنگین الزامات،ڈی جی نیب کی پی اے سی میں طلبی چیلنج

جولائی 13, 2022 2 min

ہراسگی کے سنگین الزامات،ڈی جی نیب کی پی اے سی میں طلبی چیلنج

Reading Time: 2 minutes

مطیع اللہ جان/اسلام آباد

پاکستان میں قومی احتساب بیورو کے ڈی جی لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کی جانب سے طیبہ گل کے ہرا سگی کے سنگین الزامات پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی چیلنج کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں سیکریٹری نیشنل اسمبلی ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ونگ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں میری طلبی اختیارات سے تجاوز ہے۔ طیبہ گل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بدنیتی پر مبنی درخواست دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ قبل ازیں احتساب عدالت لاہور میں بھی درخواست زیر التوا ہے ،طیبہ گل سے متعلقہ درخواست فیڈرل شریعت کورٹ کے سامنے بھی زیر التوا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے متوازی سماعت چلا کر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ یہ بھی خارج از امکان نہیں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ذاتی مفاد کے لیے درخواست دلوائی ہو۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کے لیے متعلقہ فورم موجود ہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی انکوائری شروع نہیں کر سکتی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے خلاف نیب انکوائری پہلے ہی زیر التوا ہے۔

یہ بھی ہو سکتا ہے چیئرمین کوئی بدلہ لینا چاہتا ہو یا اس طرح بلا کر اپنی انکوائری کے معاملے میں فائدہ لینا چاہتا ہو،چیئرمین پی اے سی کا کنڈکٹ یہ ہے کہ فخریہ کہتا ہے کہ جس پارٹی سے منتخب ہوا اسی کے ساتھ وفاداری نہیں۔

دراخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے اورجب تک کیس زیر التوا ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نوٹس پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔

واضح رہے کہ طیبہ گل نے انکشاف کیا تھا کہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد کی ایما پر ان کی برہنہ وڈیو بنائی گئی اور بلیک میل کیا جاتا رہا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے