کھیل

سری لنکا میں کشیدہ صورتحال پریشان کن نہیں:بابراعظم

جولائی 15, 2022 < 1 min

سری لنکا میں کشیدہ صورتحال پریشان کن نہیں:بابراعظم

Reading Time: < 1 minute

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور کشیدہ حالات سے پریشانی نہیں ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے بہترین انتظامات کئے ہیں۔

جمعے کوپریس کانفرنس سے خطاب میں بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کے کشیدہ حالات سے پریشانی نہیں ہے۔ یہاں آنے سے قبل ایسا کچھ ہمارے ذہن میں نہیں تھا۔ جب یہاں پہنچے تو اس کے بعد حالات میں زیادہ تبدیل ہوئے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ نے بہترین انتظامات کیے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں کرکٹ کھیلنے میں رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور کوئی مشکل پیش نہیں آئی اوربغیرکسی رکاوٹ پریکٹس میچ بھی کھیلا ۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس صورتحال سے کرکٹ کا نقصان نہیں ہوا کرکٹ چل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہُہماری تمام تر توجہ اپنے کھیل پر ہے۔گال ٹیسٹ پر فوکس ہے اور بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیسٹ میچ سے پہلے پریکٹس میچ سے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے اوراچھی تیاری کرنے کا موقع ملاہے۔ کافی عرصے بعد سری لنکامیں کھیل رہےہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ گال کی وکٹ اسپنرز کو زیادہ مدد دیتی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی اسپنرز کا کردار اہم رہا۔ اس وکٹ پر چوتھے دن رویہ ذرا مختلف ہوتا ہے۔ سری لنکا اپنےگھر میں ہمیشہ ٹف ٹیم ثابت ہوئی ہے۔ان کی ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے