یاسر شاہ زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی سپنر بن گئے
Reading Time: < 1 minuteپاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کیلئے سب سے وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے۔
ہفتے کو گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے میچ میں یاسر شاہ نے لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی اسپنر بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
2014 میں پاکستان کیلئے ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 47 ٹیسٹ میچز میں 237 وکٹیں حاصل کرکے عبدالقادر کا ریکارڈ توڑا، انہوں نے 67 میچز میں 236 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور اسپنر دانش کنیریا نے 61 ٹیسٹ میچز میں 261 وکٹیں حاصل کررکھیں ہیں۔
یاسر شاہ نے یہ کارنامہ سری لنکا کے بلےباز اینجلیو میتھوز کو آؤٹ کرنے کے بعد حاصل کیا۔
Array