عبداللہ شفیق کے ناقابل شکست 160، پاکستان گال ٹیسٹ میں فاتح
Reading Time: < 1 minuteپاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
بدھ کو اوپنر عبداللہ شفیق نے ناقابل شکست 160 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے ہمراہ ساتویں وکٹ کی شراکت کرنے والے محمد نواز نے 19 رنز بنائے۔
منگل کو کپتان بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد سری لنکن بولرز کے حوصلے بلند نظر آئے۔ وہ 55 رنز بنا کر جے سوریا کی گیند پر پویلین لوٹے۔
پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے چوتھی اننگز میں 344 رنز کا ہدف ملا تھا۔
سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 222 جبکہ دوسری اننگز میں 337 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
Array