پاکستان انگلینڈ ٹی 20 سیریز،میچوں کا شیڈول جاری
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی میزبانی کا شیڈول جاری کردیا۔
پاکستان اور انگلینڈ دونوں کے مابین 7 ٹی20 میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
منگل کو پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، جو 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو شیڈول ہیں جبکہ بقیہ تین میچز 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔
ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان کے مطابق پاکستان کے مصروف ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کراچی اور لاہور آمد سے ہورہا ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ سے قبل دنیا کی بہترین سائیڈ کے خلاف 7 میچز کی سیریز کھیلنے سے قومی کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق 20 ستمبر، پہلا ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی،22 ستمبر، دوسرا ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی،23 ستمبر، تیسرا ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی،25 ستمبر، چوتھا ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی،28 ستمبر، پانچواں ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور،30 ستمبر، چھٹا ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور،دواکتوبر، ساتواں ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور کھیلا جائے گا۔